اپوزیشن ہر نان ایشو پر شور شرابا کر کے خود شرمندہ ہو رہی ہے: فیاض چوہان

لاہور (نیوز رپورٹر+سٹاف رپورٹر) ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت پوری دلجمعی کے ساتھ تعمیر و ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے جبکہ اپوزیشن کا ایجنڈا صرف تخریبی اور تنقیدی ہے۔ ملکی سیاست اور اقتدار سے دور اپوزیشن کو حکومت پر تنقید کے لیے اب کوئی جواز نہیں مل رہا۔ ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا وزیراعظم عمران خان 14 سو ارب کے "کامیاب پاکستان" پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ جس کے ذریعے 37 لاکھ گھرانوں کو ریاست کی جانب سے مدد فراہم کی جائے گی۔ علاوہ ازیں پنجاب میں کسان کارڈز کی فراہمی اور پندرہ نئی یونیورسٹیوں کے قیام پر کام ہو رہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب اپوزیشن ہر نان ایشو پر شور شرابا کر کے بار بار خود ہی شرمندہ ہو رہی ہے۔ ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس سے نااہل ہونے والوں کو اب پنڈورا لیکس سے بھی خوف آ رہا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی فیک نیوز بریگیڈ اپنے جھوٹے پراپیگنڈے میں ایک بار پھر ناکام ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...