نئی دہلی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بھارتی بحریہ کے تین افسران اور ایک اہلکار برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی بحریہ کے 10 اہلکاروں کی ایک ٹیم جمعہ کے روز 7ہزار120 میٹر بلند مائونٹ ترشول کو سر کرنے جارہی تھی اور مائونٹ تریشول کے قریب برفانی تودہ ان سے ٹکرا گیا۔چاراہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ بحریہ کا ایک افسر اور ایک پہاڑی گائیڈ ابھی تک لاپتہ ہے۔ بھارتی حکام نے بتایا کہ بحریہ کے ہلاک ہونے والے افسروں میں لیفٹیننٹ کمانڈر رجنی کانت یادو ، لیفٹیننٹ کمانڈر یوگیش تیواری ، لیفٹیننٹ کمانڈر اننت ککریتی اور ایک اہلکارہری اوم شامل ہیں۔