نئی دہلی (این این آئی+ انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی حکومت کی فصلوں کی خریداری میں تاخیر پر ریاست ہریانا میں کسانوں کے احتجاج میں مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بازی کی۔ جھڑپوں اور گاڑی تلے روندے جانے سے 8 کسان ہلاک ہوگئے۔ کرنال، امبالا اور سرسا میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ رپورٹس کے مطابق، کسانوں نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ ڈالیں ۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ بتایا گیا ہے کہ مودی حکومت نے خریف کی فصلوں کی خریداری یکم اکتوبر سے 11 اکتوبر کردی تھی۔ احتجاج کے بعد ہریانا حکومت نے 3 اکتوبر سے فصلوں کی خریداری شروع کرنے کی اجازت دی۔ اتر پردیش کے شہر لکھم پور میں بھارتی وزیر مملک برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے نے احتجاج کرنے والے 5 کسانوں کو گاڑی کے نیچے کچل کر مار ڈالا۔ مرنے والے کسانوں کے نام 20 سالہ لوپریت سنگھ، 60 سالہ نشاتر سنگھ، 35 سالہ دلجیت سنگھ، 19 سالہ گورویندر سنگھ اور ایک نامعلوم بزرگ شامل ہیں۔