چین کا سرحد پر دستے بھیجنا تشویشناک‘ ہم نے بھی مزید فوجی تعینات کر دیئے: بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی (انٹر نیشنل ڈیسک) بھارتی آرمی چیف نے الزام لگایا کہ چین بڑی تعداد میں متنازع سرحد پر فوجی دستے بھیج رہا ہے۔ جس نے نئی دہلی کو بھی اسی طرح کی تعیناتی پر اکسایا اور انہوں نے اس صورتحال کو باعث تشویش قرار دیا۔ جنرل منوج مْکونڈ نروانے نے لداخ میں صحافیوں کو بتایا کہ ساڑھے 3 ہزار کلو میٹر طویل سرحد پر چینی فوجی موجود ہیں اور حال ہی میں ان میں 'بڑی تعداد 'میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے جواباً سرحد پر تعینات فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی اخبار 'ٹائمز آف انڈیا' نے جنرل منوج نروانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'ہم بھی جدید ہتھیار نصب کر چکے ہیں۔ ہم مضبوط ہیں اور ہر طرح حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن