لاہور (سٹاف رپورٹر) پروفیشنل ریسرچ فورم کے چیئرمین سید حسن علی قادری نے کہا ہے کہ ٹیکسیشن نظام کا بیگاڑ درست نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ متعلقہ وزارت اوربیورو کریسی کی سولو فلائٹ پالیسیاں ہیں،صدر مملکت ڈاکٹر عارف خود تسلیم کر چکے ہیں کہ وزارتیں اور بیورو کریسی اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے عمل میں شامل نہیں کرتی جس کی وجہ سے پالیسیوں کے کامیاب ہونے کی شرح مطلوبہ ہدف سے کہیں کم ہوتی ہے ، حکومت ٹیکسز کی تعداد کم اور شرح کو نیچے لائے تو دعوے سے کہتا ہوں نہ صر ف ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ مجموعی ٹیکس آمدن بھی کئی گنا بڑھ جائے گی۔
ٹیکسیشن نظام کے بیگاڑ کی وجہ سولو فلائٹ پالیسیاں ہیں، حسن علی قادری
Oct 04, 2021