کابل، افغان میڈیا کی حفاظت پرمبنی گروپ نے تمام ترسرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں

Oct 04, 2021

کابل (شِنہوا)افغانستان کے آزاد میڈیا گروپ، افغان جرنلسٹس سیفٹی کمیٹی (اے جے ایس سی) نے  ملک پر طالبان کے اقتدار میں آنے کے تقریبا45 دن بعد اپنی تمام سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔گروپ کی طرف سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز کے مطابق ملک میں سیاسی اور حکومتی تبدیلی کے بعد افغان جرنلسٹس سیفٹی کمیٹی  کی کچھ سرگرمیوں کو روک دیا گیا تھا۔ اے جے ایس سی نے حسب معمول اپنی سرگرمیاں شروع کر تے ہو ئے کہا ہے کہ صحافی اور میڈیا ورکرز ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔افغان جرنلسٹس سیفٹی کمیٹی نے مغربی صوبہ ہرات کی حراست سے فوٹو جرنلسٹ مرتضی صمدی کی رہائی کا بھی خیر مقدم کیا ، جنہیں ستمبر کے اوائل میں گرفتار کیا گیا تھا۔پریس ریلیز  کے مطا بق افغان جرنلسٹس سیفٹی کمیٹی کے لیے بہت مناسب موقع ہے کہ وزارت داخلہ کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیاجائے۔

مزیدخبریں