اسلام آباد(نا مہ نگار)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو انتخابی اصلاحات پراپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں،وزیر اعظم کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کریں،ذرائع کے مطابق چاہتی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات کی جائیں، اس ضمن میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر حزب اختلاف کی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوں سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق تجاویز پر بات کریں۔اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن جماعتوں سے انتخابی اصلاحات پر ان کی تجاویز طلب کریں گے اور ان تجاویزات کو انتخابی اصلاحات پیکیج کا حصہ بنایا جائے گا۔