عمر شریف نے اپنے فن سے دکھی انسانیت کی خدمت کی: جاوید قصوری، بلال قدرت

Oct 04, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار)معروف کامیڈین عمر شریف کے انتقال پرامیرجماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری ،سیکرٹری جنرل بلال قدرت بٹ، نائب امراء ذکر اللہ مجاہد، سردار ظفر حسین خان، نصر اللہ گورائیہ، سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد عمران الحق نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ، اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ انہوں نے کہا کہ عمر شریف نے اپنے فن سے دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے ، عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔

مزیدخبریں