لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن سینٹرل ایمپلائز یونین کے صدر جہانگیر خان نے پی ٹی وی کو مالی مشکلات سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنانے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وزیر مملکت فرخ حبیب، سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور، چیف ہیومن ریسورس آفیسر طاہر مشتاق، ڈائریکٹر ایڈمن سیف اللہ شاہد، ڈائریکٹر فنانس جمیل زیدی، جی ایم سیکورٹی ندیم نیازی اور ادارے کی انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 1.3 ارب روپے منافع کا سنگ میل عبور کرنا موجودہ قیادت کی موثر پالیسیوں کا نتیجہ ہے جس پر ادارے کے ملازمین تہہ دل سے انتظامیہ کے شکر گزارہیں۔ جہانگیر خان نے کہا کہ پی ٹی وی ایک اہم قومی ادارہ ہے جو ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کو معتبر معلومات اور صحت مند تفریح فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی کے بعدادارے کے ملازمین پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے قومی ترقی کے عمل میں اپنا بھرپور ادا کرینگے۔
جہانگیر خان کی پی ٹی وی کو منافع بخش ادارہ بنانے پر مبارکباد
Oct 04, 2021