لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے نیشنل ٹی 20 کرکٹ ٹرافی میچز کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی انتظامات کئے ہیں ۔اس موقع پرلاہور پولیس کے 7 ہزار سے زائد افسران واہلکار تعینات کرنے کے علاوہ ٹریفک انتظامات کے لئے ایس پی کی نگرانی میں 6 ڈی ایس پیز ، 27 انسپکٹرز اور 527 ٹریفک وارڈنز تعینات ہوں گے ۔پولیس حکام کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی میچز کو انٹر نیشنل ایونٹ کی طرح سکیورٹی دی جائے گی۔ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مقامی ہوٹل میں فول پروف سکیورٹی دی جائیگی۔میچز کے آغاز سے قبل مشقیں کی جائیں گی۔ کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔لاہور پولیس کیساتھ پاک آرمی اورپنجاب رینجرز کے جوان بھی تعینات ہیں۔ لاہور قذافی سٹیڈیم کے اطراف بھرپور حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔سٹی ٹریفک پولیس نے بھی خصوصی ٹریفک انتظامات کئے ہیں۔ٹھوکر نیاز بیگ سے مال روڈ اور مال روڈ سے قذافی سٹیڈیم تک فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ٹیموں کے آمدہ روٹس پر فوک لفٹرز اور بریک ڈاؤن بھی تعینات کئے گئے ہیں۔