پولیس کا چھاپہ‘فحش حرکات میںملوث19خواتین ‘مردگرفتار

لاہور(نامہ نگار)اقبال ٹاؤن پولیس نے نجی ہوٹل میں چھاپہ مار کر سے فحش حرکات میں ملوث19خواتین اور مردوں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ایس ایچ او تھانہ اقبال ٹاؤن عمران قمرپڈانہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ا قبال ٹاؤن میں نجی ہوٹل کے آڑ میں قائم قحبہ خانے پرچھاپہ مار کر سے فحش حرکات میں ملوث11 مرداور 8 خواتین گرفتار کر لی ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے شراب کی بوتلیں اور 51 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کی ہے۔گرفتار ملزمان میں حرا، عروج، نصبیہ،امبر،ہانیہ،فرہین،نوال،ادیبہ ، حسنین، ظہیر ،حنان ،امجد، مدثر، وقاص،شیراز،اویس اور قاسم شامل ہیں جبکہ ہوٹل کے مینجر محسن اور نائب مینجر ضیاء الرحمن کو بھی گرفتارکیا گیا ہے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیاہے ۔ایس ایچ او عمران قمرپڈانہ نے کہا ہے کہ علاقے میں غیر اخلاقی و غیر قانونی سرگرمیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن