16ویں جے کیٹ امتحان کا انعقاد ،وی سی کنگ ایڈورڈ کاامتحانی مراکز کا دورہ 

Oct 04, 2021

لاہور ( سٹی رپورٹر) کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے زیرانتظام حکومت پنجاب محکمہ صحت کی ہدایت پر16ویں جے کیٹ امتحان کا انعقاد کیا گیا یہ امتحان صوبہ بھر کے طبی اداروں میں پوسٹ گریجویٹ کورسز میں داخلوں کیلئے منعقد کیا گیا۔امتحان پنجاب یونیورسٹی کے امتحانی مرکز کے 12 ہالز میں کورونا ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے منعقد ہوا جس میں ایم ایس،ایم ڈی کے3885ایم ڈی ایس کے 153 جبکہ مجموعی طور پر 4038 امیدواروں نے شرکت کی۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے ڈینز کمیٹی کے ہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا جبکہ امتحانی مراکز کی نگران کمیٹی کی وائس چانسلر کے ای ایم یو کو بریفنگ دی گئی ۔ کامیاب امیدواران صوبہ بھر کے تمام طبی سرکاری اداروں میں ایم ایس ایم ڈی اور ایم ڈی ایس میں داخلے کے لئے اہل ہوں گے امتحان کرونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے دو سیشن میں مکمل کیا گیا ۔

مزیدخبریں