لاہور(سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ کنگز الیون پنجاب کی ٹیم نے کرس گیل کیساتھ ناروا سلوک کیا جس کی وجہ سے وہ انڈین پریمیئر لیگ چھوڑ کر چکے گئے۔ ابو ظہبی میںجس دن میچ تھا اسی دن کرس گیل کی 42 ویں سالگرہ تھی۔اس کے باوجود انہیں کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا اور ٹیم سے باہر رکھا گیا۔ فرنچائز کا کرس گیل کیساتھ اچھا برتاؤ نہیں تھا، انہیں خود بھی یہ محسوس ہوگیا تھا کہ فرنچائزان سے چھٹکارا چاہتی ہے اس لیے وہ خود ہی چھوڑ کر چلے گئے۔