لاہور(سپورٹس ڈیسک ) برطانوی سیاہ فام تیرا ک ایلس ڈیئرنگ نے کہا ہے کہ کھیلوں میں سیاہ فاموں کی نمائندگی بہت کم ہے ‘چاہتی ہوں کہ کھیلوںمیں سیاہ فاموں کی نمائندگی زیادہ سے زیادہ ہو‘ان کا پول بڑھے ۔ انٹر نیشنل سطح پر سیاہ فام کھلاڑیوں کو آگے آنا چاہئے ۔ کائونٹی میں بھی سیاہ فاموں کی کمی ہے ‘انفرادی اور اجتماعی طورپر سیاہ فاموں کو ترقی دینی چاہئے ۔ ایلس نے ٹوکیو اولمپکس میں انگلینڈ کی نمائندگی کرکے تاریخ رقم کی تھی ۔ ہم معاشروںمیں پل کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق 95فیصد سیاہ فام بڑے اور 80فیصد نوجوان باقاعدگی سے تیراکی نہیں کرتے ہیں ۔ ایسے اعدادو شمار سن کر تکلیف ہوتی ہے ‘اور کتنے لوگ ہونگے جو تیراکی سے دور ہیں ۔