حافظ آباد: پکار 15 سنٹرکو موصول 13578 کالز جھوٹی نکلیں

Oct 04, 2021

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) گزشتہ ماہ کے دوران پکار 15 سنٹر لائیزڈ نظام کے ذریعے 22265کالز موصول ہوئیں جن میں سے 13578 کالز جھوٹی نکلیں اس کے علاوہ1232 کالز پر کیسز درج کئے گئے جبکہ معلومات کے حصول کیلئے 480 کالز پر شہریوں کی رہنمائی کی گئی۔تاہم حافظ آباد پولیس پکار 15 کے ذریعے ہزاروںجھوٹی کالز موصول ہونے کے باوجود شہریوں کی مدد کیلئے اوسطاً صرف8منٹ میں موقع پرپہنچتی رہی۔

مزیدخبریں