میاںنوازشریف اورمیاںشہبازشریف کاپورا،خاندان مخلص کارکنان اوروفادارساتھیوںکی قدردانی کرنے والاخاندان ہے،پرخلوص کارکنان کومیاں خاندان کے تمام افرادنے ہمیشہ عزت افزائی سے نوازا، میاں نوازشریف اورمیاںشہبازشریف نے ملک وقوم کی خدمت کرکے پوری دنیامیںنیک نامی کمائی،اورآج مہنگائی کے اس خطرناک دورمیںملک بھرکی عوام میاںبرادران کے اقتدارکوسنہرے حروف اور پروقار جذبات سے یادرکھتی ہے۔معروف نعت خواں الحاج عبدالرزاق جامی نے میاں برادران کی طرف سے کی جانے والی قدردانی کا بار بار اعتراف کیا۔ میاں برادران کے اصولی موقف کے ساتھ بھرپوراتفاق رکھنے پرپارٹی قیادت نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن کی تنظیم نے عبدالرزاق جامی کے صاحبزادے سلطان رضاجامی کوسینئرنائب صدر کے عہدے پرنامزدکردیاگیا،اس سلسلہ میں پنجاب کے عہدیدارچوہدری سرفرازافضل نے پارٹی کی اعلی قیادت کے فیصلہ کے مطابق سلطان رضاجامی کو ڈویژنل سینئرنائب صدریوتھ ونگ کے عہدے کا نوٹیفکیشن ان کے حوالے کر دیا،اس موقع پرمعروف نعت خواںاور شریف خاندان کے وفادارساتھی بزرگ شخصیت الحاج عبدالرزاق جامی بھی موجودتھے، انہوںنے اپنے صاحبزادے سلطان رضاجامی کو ڈویژنل تنظیم میںسینئرعہدہ ملنے پرخوشی کااظہارکیا، اورکہاکہ میاں نواز شریف اوران کے خاندان کے تمام افرادمخلص دوستوںکی قدرجاننے والے لوگ ہیں،
اورراولپنڈی ڈویژن میںتنظیم کے اندرمیرے بیٹے کونمائندگی دے کرانہوںنے حق دوستی ادا کیا ہے، الحاج عبدالرزاق جامی نے کہاکہ وفاداری اور استقامت کے ساتھ جولوگ بھی اپنے قدموں پر کھڑے رہتے ہیں،تاریخ ہمیشہ ان کوسنہرے حروف سے یادرکھتی ہے،اورایسے لوگ انمٹ نقوش کی طرح سیاسی سماجی اورتعلق داری کے میدان میںقائم دائم رہتے ہیں،ہم شریف خاندان کے ساتھ مشکل کے ہر مرحلہ میںاستقامت کے ساتھ کھڑے ہیں،اورآئندہ بھی کھڑے رہینگے،اورشریف خاندان کے اصولی اور سیاسی موقف کی حمائت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ڈویژنل تنظیم میںعہدہ ملنے پرچوہدری سرفرازافضل اورمسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کے صدرحاجی فیاض خان تنولی کے ساتھ ساتھ پریس کلب فتح جنگ کے صدر حاجی عدیل افضل خان نے سلطان رضا جامی کوخصوصی طورپرمبارکباددی ہے، اور انہوں نے کہاکہ مرکزی قیادت کاصحیح اور درست فیصلہ پارٹی کے مخلص کارکنان کی حوصلہ افزائی میں بڑامددگار ثابت ہوگا،انہوںنے الحاج عبدالرزاق جامی کی استقامت کوسراہا، اور پارٹی کی اعلی قیادت بالخصوص میاں نواز شریف، میاںشہبازشریف کاخصوصی طورپر شکریہ اداکیا۔