خضدار (نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر سلیکٹڈ ہے ایسی حکومت ہر گز عوامی نہیں عمران خان نے کہا تھا کہ میری حکومت آئی تو میں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دونگا پچاس لاکھ لوگوں کو گھر بناکر دینگے اور قرضہ لینے کے لئے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے پاکستان معیشت اس قدر بہتر کرینگے کہ لوگ باہر سے آکر پاکستان میں ملازمت کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار پریس کلب میں بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج عوام بھوک پیاس مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ ہوکر خودکشی پر مجبور ہیں ساڑھے تین سال میں حکومت نے قوم کو دیا کچھ نہیں بلکہ ایک دلدل میں پھنسا دیا تمام قومی اور جمہوری اداروں سے لے کر صحافت تک سب پرقدغن لگی ہوئی ہے ماضی میں کبھی بھی ایسی ڈکٹیٹر شپ نہیں دیکھی