الیزے پیری 5ہزار رنز، 300وکٹیں  لینے والی پہلی خاتون کرکٹربن گئیں

Oct 04, 2021

کینبرا(آئی این پی)الیزے پیری انٹرنیشنل کرکٹ میں 5ہزار رنز بنانے اور 300وکٹیں لینے والی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیزے پیری نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا، شاندار پرفارمنس کے سبب آسٹریلین آل رانڈر الیزے پیری نے انٹرنیشنل کرکٹ میں پانچ ہزار رنز کا سنگ میل طے کر لیا، صرف یہی نہیں وہ تین سو وکٹوں کا ڈبل مکمل کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔آسٹریلین خاتون کرکٹر نے یہ اعزاز بھارت کیخلاف واحد ویمنز ٹیسٹ کے دوران حاصل کیا۔

مزیدخبریں