اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ )پی پی پی ناروے کے جنرل سیکرٹری علی اصغر شاہد کی طرف سے سید سبط الحیدر بخاری کو پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکر ٹریٹ اسلام آباد کا انچارج مقرر ہونے پر خوشی کا اظہارکیا اور مبارکباددی ہے،علی اصغر شاہدنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سید سبط الحیدر بخاری ایک سیئنر نظریاتی اور تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں ، مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک ایسی شخصیت کی ضرورت تھی جس کا رابطہ براہ راست پارٹی ورکرز سے ہو اور وہ ان کی بات مرکزی لیڈر شپ تک پہنچا سکے۔علی اصغر شاہد نے کہا کہ اس تقرری کا پاکستان بھر اور اورسیز میں پارٹی ورکرز نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اس تقرری سے بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزپارٹی ایک بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔