ساہیوال نسل جانوروں کی کراس بریڈنگ کروانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

Oct 04, 2021

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)ساہیوال کیٹل بریڈرزسوسائٹی نے ساہیوال نسل(پراجینی)جانوروں میں برہمن و دیگر نسلوں سے کراس بریڈنگ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔پنجاب لائیو سٹاک بریڈنگ ایکٹ 2014کے تحت مقامی نسلوں کے تحفظ و ترقی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ لائیو سٹاک کے اعلی افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تا کہ ساہیوال نسل کے جانوروں کے تحفظ و اضافے سے ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں بہتری لائی جا سکے۔ساہیوال کیٹل بریڈرز سوسائٹی کے صدر سردار محمد آفتاب خان وٹو نے میڈیاکے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقی ادارہ برائے تحفظ اور ترقی مقامی نسلیں حیوانات جھنگ کے پراجینی ٹیسٹنگ پروگرام کو بعض کمرشل فارمرز کی طرف سے ان پروون اور ٹیسٹنگ سانڈوں کی اولاد(پراجینی) ویہڑیوں گائیوں کو برہمن اور دیگر غیر ملکی نسلوں سے ملاپ کروا کر ذاتی مفاد کی خاطر سبوتاژ کیا جا رہا ہے ۔

مزیدخبریں