ملتان( سپیشل رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر، جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران اور ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ملک وحیدالحسن بھٹہ جانباز نے مشترکہ بیان میں کہا کہ سلیکٹڈ ٹولہ ملک کو غار کے دور میں لے جا رہا ہے۔ سستی سڑکوں کا کریڈٹ لینے والوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ داؤ پر لگا دی ہے،پیپلزپارٹی بنارسی ٹھگوں کے ٹولے کو بے نقاب کرتی رہے گی۔عوام پر پیٹرول،بجلی اور گیس بم گرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین کر آئی ایم ایف کو خوش کر رہے ہیں
پیپلزپارٹی بنارسی ٹھگوں کو بے نقاب کرتی رہیگی: ملک نسیم لابر
Oct 04, 2021