ترجمان پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سر سے پا ﺅ ں تک کرپشن اور احتساب میں لتھڑے ن لیگیوں پر پنڈورا لیکس مایوسی کی بجلی بن کرگری ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ وزیراعظم کی آف شور کمپنیوں کا واویلا مچانے والی ن لیگی قیادت نارووال کے ارسطو احسن اقبال کو اب چلو بھر پانی لازمی تلاش کرنا چاہیے۔
ن لیگی قیادت وقت سے پہلے دونوں ہاتھ اورایک ٹانگ اٹھا کر ہڈیاں ڈالنے اور الزام لگانے کی عادی ہے۔جب حقیقت کا ادراک ہوتا ہے تو رسوائی اور جگ ہنسائی ان کی قسمت میں لکھی جاتی ہے۔ حسب سابق عقل کی اندھی اور فہم کی لنگڑی ن لیگی قیادت وزیر اعظم @ImranKhanPTI کے بغض میں ایکپوز ہو گئی
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) October 4, 2021
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی طرف سے تحقیقات کا اعلان خوش آئند ہے، ن لیگی قیادت وقت سے پہلے دونوں ہاتھ اورایک ٹانگ اٹھا کر ہڈیاں ڈالنے اور الزام لگانے کی عادی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ جب حقیقت کا ادراک ہوتا ہے تو رسوائی اور جگ ہنسائی ان کی قسمت میں لکھی جاتی ہے،حسب سابق عقل کی اندھی اور فہم کی لنگڑی ن لیگی قیادت وزیر اعظم کے بغض میں ایسکپوز ہو گئی۔
وزیراعظم@ImranKhanPTI کی آف شور کمپنیوں کاواویلا مچانے والی ن لیگی قیادت نار وال کے ارسطو احسن اقبال کو اب چلو بھر پانی لازمی تلاش کرنا چاہیے۔سر سےپاؤں تک کرپشن اور احتساب میں لتھڑے ن لیگیوں پر پنڈوڑہ لیکس مایوسی کی بجلی بن کرگری ہیں۔وزیر اعظم کیطرف سےتحقیقات کا اعلان خوش آئند ہے
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) October 4, 2021