ماہرین زراعت نے کہا کہ کھیرا حیاتین اور معدنی نمکیات کی کمی کوپورا کرنے کے لئے قدررت کا انمول تحفہ ہے کیونکہ ہر کھیرے میں 10ملی گرام کیلشیم' 25 ملی گرام فاسفورس' 1.5ملی گرام فولاد اور 7ملی گرام وٹامن سی ہوتاہے جو انسان کے جسم کے مختلف اجزا کو تندرست و توانا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔ماہرین زراعت نے بتایا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھرمیں گھریلو سطح پر سبزیوں کی کاشت کی حوصلہ افزائی کے لئے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت50روپے مالیت کے پیکٹ میں عوام کو موسم گرما کی 8سبزیوں کے 128گرام وزنی اعلی معیار کے حامل بیج فراہم کئے جارہے ہیں۔