محکمہ زراعت نے جامن کے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جامن کے پودوں کی مناسب افزائش کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال کریں کیونکہ کھادوں کے موزوں اور متناسب استعمال سے جامن کے پودے کی اچھی بڑھوتری یقینی ہوسکتی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصوراحمدنویدامجد نے دوران ملاقات ''اے پی پی''کوبتایا کہ جامن کے چھوٹے پودوں کو گوبرکی گلی سڑی کھاد 20سے30کلوگرام فی پوداجبکہ بڑے پودوںکو50سے55کلوگرام فی پودا ڈالنی چاہئیے۔انہوں نے بتایا کہ جامن کے چھوٹے پودو ں کو ایک پاﺅ یوریا' ایک پاﺅڈی اے پی'آدھاکلوگرام ایس اوپی کھاد فی پودا بھی ڈالنی چاہئیے جبکہ بڑے پودوں میں پھل آنے سے قبل کھاد کی شرح 3پاﺅیوریا'3پاﺅ ڈی اے پی اور3پاﺅ ایس او پی فی پوداہوتی ہے 'اوائل عمری میں جامن کے پودے کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔