وزیر اعلی کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا جائزہ اجلاس ، سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ

Oct 04, 2021 | 22:14

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہواجس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2021-22ء پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ـ اجلاس میں چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے اے ڈی پی پر سہ ماہی پیشرفت کے بارے میں رپورٹ پیش کی ـ وزیر اعلی عثمان بزدارنے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  3 سال میں ساڑھے 15 ہزار سے زائد پراجیکٹ کی تکمیل خوش آئند ہےـ رواں مالی سال میں 3975ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے ـ رواں مالی سال کے لئے 95 فیصد ترقیاتی منصوبوں کی منظو ری دی جا چکی ہے ـ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائےـجاری شدہ فنڈز کا بروقت استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے ـ فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائےـسیکرٹریز باقاعدگی سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیں ـ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران آن گراؤنڈ جا کر بھی سکیموں کو چیک کریں ـمنصوبوں میں اعلی معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گاـوزیر اعلی عثمان بزدار نے واضح کیا کہ اچھی کارکردگی پر شاباش دیں گے اور سپورٹ کریں گے ـ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والوں کو جوابدہی کا سامنا کرنا ہو گاـعثمان بزدار نے کہا کہ560 ارب روپے کے تاریخی ترقیاتی پروگرام کے ثمرات ہر صورت عوام تک پہنچائے جائیں ـوزیر اعلی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کے لئے 35فیصد فنڈز مختص کئے ہیں ـجنوبی پنجاب کے لئے مختص فنڈز کی رنگ فنسنگ کی گئی ہے ـ جنوبی پنجاب کے لئے علیحدہ اے ڈی پی بک مرتب کی گئی ہے ـ وزیر اعلی عثمان بزدارنے مزید کہا کہ پنجاب مانیٹرنگ اینڈ اویلیوایشن پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا ہے ـ پالیسی کے حتمی مسودہ کی منظوری پنجاب کابینہ دے گی ـوزیر اعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 241 ارب روپے جاری کر چکا ہے ـ چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس ، معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور تمام محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی.

مزیدخبریں