حکو مت مہنگائی،ڈکیتیوں،چوریوں پر قا بوپا نے میں نا کا م ہوگئی:ذوالفقار بھنڈر

Oct 04, 2022


ایمن آباد (نا مہ نگار)صو بائی حکو مت مصنو عی مہنگائی اور بڑھتی ہو ئی ڈکیتی اور چوری کی وارداتو ں پر قا بوپا نے میں نا کا م ہے ڈاکو، چور بلا خو ف و خطردن دیہا ڑے گھروٖں دوکا نو ں کے علا وہ سر عا م مسا فرو ں کو لو ٹنے میں مسلح مصروف ہیں،  امن و امان نا م کی کو ئی چیز نہیں،روزانہ گا ڑیا ں ،نقدی اور زیوارت  چھیننے کی وارداتو ں کے با عث لو گو ں میں شدید خو ف و ہرا س پا یا جا تا ہے لو گ اب دن کے وقت بھی سفر کر نے سے گھبراتے ہیں جبکہ چیک اینڈ بیلنس نہ ہو نے کے با عث دوکا ندار اپنی مر ضی کی قیمتیں گا ہکو ں سے و صول کر تے ہیں یہ باتیں ایم این اے چو ہدری ذوالفقار بھنڈر اور ایم پی اے چو ہدری قیصر اقبال سندھو اور سابقہ چیئر مین ضلع کو نسل مظہر قیو م نا ہر ہ نے مسلم لیگ ور کرو ں سے دوران ملا قات کیں انہو ں نے کہا کہ لو گ اب صو بہ میں مسلم لیگ ن کے دور حکو مت کو یا د کر نے لگے ہیں ۔

مزیدخبریں