کوئٹہ ( اے پی پی) سبی میں 12 روزہ ٹائیفائیڈ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سبی ڈویژنل ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سبی ڈاکٹر منظور بلوچ،ڈپٹی ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر عبدالقادر ہارون،ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر رفیق مستوئی سمیت دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی وحید شریف عمرانی نے کہا کہ ٹائیفائیڈ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سبی ڈاکٹر منظور بلوچ نے بتایا اس مہم کیلئے 29 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچائو کی ویکسین لگائیں گی۔