کوئٹہ( این این آئی ) سیاسی و سماجی رہنما ہادی عسکری نے افغانستان کے اسکول میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیںہیں۔ ایسے واقعات میں ملوث عناصر عوام کے دوست نہیں ہوسکتے۔ہادی عسکری نے کہا کہ کابل میں اسکول طلباء کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت اسکول میں طلباء کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو بے نقاب کریں اوراصل ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ دہشت گردوں نے بے گناہ طلباء کو نشانہ بناکر واضح کردیا کہ انکا کوئی دین اورمذہب نہیں ہے۔ اسلام میں واضح ہے کہ تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان عورت اور مرد پرفرض ہے لیکن افغانستان میں طالبات کے تعلیم حاصل کرنے پر پابندی ہے جسے فوری طور پر ختم ہونا چاہئے۔