حکومت کرپشن بچانے کیلئے احتساب قوانین میں من پسند تبدیلیاں کر رہی ہے: عمر سرفراز 

لاہور (نیوز رپورٹر) مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا حضرت محمدؐ کا فرمان ہے کہ طاقتور اور کمزور کیلئے الگ قانون اپنانے والی قومیں تباہ ہو جاتی ہیں۔ ملکی آئین اور قوانین کی پاسداری کا حلف لینے والے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ امپورٹڈ حکومت اپنی کرپشن بچانے کیلئے احتساب کے قوانین میں من پسند تبدیلیاں کیے جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے الحمراء میں عشرہ شانِ رحمۃ للعالمینؐ کی تقریبات کی مناسبت سے اسمِ محمدؐ پر مبنی خطاطی کی نمائش کے افتتاح کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہونہار آرٹسٹوں کا محسن انسانیتؐ  کے پاک اسمؐ پر خطاطی کا کام باکمال ہے۔ ایسی نمائشوں کے انعقاد سے مقامی آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت حضرت محمدؐ کی تعلیمات سے عوامی آگاہی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی شکل میں چوروں اور ڈاکوؤں کا ٹولہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت قوم پر مسلط کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت انتقام نہیں, عوامی خدمت کی سیاست کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت کے عوام دوست اقدامات سے متعلق بات کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے بتایا کہ پنجاب کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو سروس شروع کی گئی ہے۔ پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا اور دکانداروں کو کاروبار کے مواقع میسر آئیں گے۔ 
عمر سرفراز

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...