لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی اور وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں سیلاب کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی اور انہیں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے جس بھی حصے میں سیلاب سے تباہی آئی ہے وہاں سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل یونیورسٹیوں کی جانب سے میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کی پروا کیے بغیر ملک کی بہتری میں مشکل فیصلے کرنا ان جماعتوں کی حب الوطنی کی دلیل ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی ملکی اداروں کی مضبوطی اور استحکام میں ہے جبکہ وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا ہے اور ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔
گورنر