لاہور (محمد علی جٹ) اینٹی کرپشن پنجاب میں 150کے قریب ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران وملازمین کی موجیں ختم، ڈی جی اینٹی کرپشن نے تین سال سے زائدکام کرنے والے افسران وملازمین کے گرد گھیراتنگ کر دیا، پولیس کے گیارہ افسران کی واپسی کا پروانہ جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی نو ریجنوں میں تقریبا 150کے قریب ڈیپوٹیشن پر تعینات دیگر محکموںکے افسران وملازمین گزشتہ کئی سالوں سے قانون کے برعکس کام کررہے ہیں، جن میں سب سے زیادہ تعداد محکمہ پولیس کے افسران وملازمین کی ہے جنہیں اینٹی کرپشن میں آئے پانچ سے دس سال کا عرصہ گزر چکا ہے مگر محکمہ پولیس کی نسبت اینٹی کرپشن میںزیادہ پروٹو گول ملنے کی وجہ سے بیشتر ملازمین واپس جانے کی بجائے متعلقہ افسران سے ساز باز کر کے واپسی کے احکامات رکوا لیتے ہیں اس ضمن میں نئے تعینات ہونے والے ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور نے نوٹس لیتے ہوئے عرصہ دراز سے تعینات محکمہ پولیس کے گیا۔ رہ افسران کو واپس جانے کے آڈرجاری کردیے ہیں جن میں سب انسپکٹر ابرار حسین گوجرانوالہ ،گلزار احمدملتان،اورالطاف حسین بہاولپوراینٹی کرپشن ریجن تعینات تھے ، اسی طرح اسٹنٹ سب انسپکٹر ز میں طارق محمود کیانی لاہور ریجن اے، محمداسلم لاہوریجن بی،محمدارشاد لاہوریجن بی ،طاہر محمودبہاولپور ریجن، محمداسحاق گوجرانوالہ ،کبیر علی گوجرانوالہ ،احسان اللہ سرگودھااور اظہار خان لودھی اینٹی کرپشن ہیڈ آفس میں تعینات تھے۔
انٹی کرپشن ڈیپوٹیشن
اینٹی کرپشن میں ڈیپوٹیشن افسروں کے گرد گھیرا تنگ 11کو واپس بجھوانے کا حکم
Oct 04, 2022