بچوں کے اغوا کی وارداتیں خطرناک حد تک بڑھنے کے خلاف رابعہ فاروقی نے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کردی

لاہور(این این آئی) لاہور میں بچوں کے اغوا کی وارداتیں خطرناک حد تک بڑھنے کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی تحریک التوا کار کے متن میں کہاگیاہے کہ لاہور میں بچوں کے اغوا کی وارداتیں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں ۔پولیس ریکارڈ کے مطابق تیرہ سال سے کم عمر بچوں کی 932 وارداتوں نے والدین کو خوف میں مبتلا کر دیاہے ۔لاہور میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں ماڈل ٹان ڈویژن 248 کے ساتھ سرفہرست رہا ،صدر ڈویژن میں 210 کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ کینٹ ڈویژن میں 182 وارداتیں ہوئیں ۔پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث اغوا کاروں کے گروہ پولیس کی پہنچ سے دور ہیں ۔شہر میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں کو روکنے میں بری طرح ناکام ہے ۔پنجاب حکومت غیر اہم کاموں میں وقت ضائع کر رہی ہے عوام کے مسائل سے اسے کوئی سروکار نہیں ۔جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ پنجاب حکومت کی عدم توجہی کا نتیجہ ہے ۔
تحریک التوائے کار جمع

ای پیپر دی نیشن