اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سما عت کر تے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 50 ہزار جرمانے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔تفصیلا ت کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے دلائل دیے کہ ان کے موکل نے انتخابی ضابط اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی اور نہ ہی سرکاری وسائل کا استعمال کیا۔بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عمران خان نے ملک بھر میں میں جلسے کیے لیکن کہیں بھی سرکاری مشینری کی مدد نہیں لی۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ سرکاری وسائل کے استعمال پر نوٹس پبلک آفس ہولڈر کو جاتا ہے الیکشن لڑنے والے امیدوار کو نوٹس جاری نہیں کیا جاتا۔الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
فیصلہ محفوظ