لاہور میں لاکھوں کی وارداتیں، کئی شہری لٹ گئے، ایک کو گولی مار دی گئی 

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں  کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور دیگر سامان سے محروم کر دیا جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شہری کو شدید زخمی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے بنک سے رقم لے کر نکلنے والے وسیم اور اس کے دوست شبیر سے 7 لاکھ روپے چھین لئے اور  فائرنگ کر کے شبیر کو شدید زخمی کر دیا۔ ڈاکوؤں نے ہئیر کے علاقے میں اجمل کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ یرغمال بنا کر 13 لاکھ 60 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ٹاؤن شپ کے علاقے میں جمیل اور اس کی فیملی سے4لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، سندر کے علاقے میں عمر کے فارم ہائوس میں مزدروں سے 40ہزار، 3موبائل فون، سولر پلیٹس، سائیکل، چارپائیاں، 5بوری گندم، 2موٹریں، 4پنکھے اور اے سی، باغبانپورہ کے علاقے میں شہباز سے ایک لاکھ 72 ہزار روپے اور موبائل فون، ٹاؤن شپ میں اختر سے 35 ہزار روپے اور موبائل فون، نشتر کالونی کے علاقے میں ارشد سے 30ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن کے علاقے میں نوید سے 28 ہزار روپے اور موبائل فون، نیو انارکلی کے علاقے میں فرحان سے 25 ہزار روپے اور موبائل فون، بھاٹی گیٹ کے علاقے میں رخسانہ سے موبائل فون، کاہنہ کے علاقے میں شوکت سے 12ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ کے علاقے میں انور سے 6 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے شادباغ کے علاقے میں محمد علی کے گھر سے 12 لاکھ مالیت کی شٹرنگ پلیٹس غالب مارکیٹ، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن اورشادمان کے علاقوں سے4 کاریں، ہنجروال کے علاقے سے رکشہ جبکہ لٹن روڈ ،شیراکوٹ، نولکھا، مصطفی ٹائون، چوہنگ، سمن آباد اور داتا دربار کے علاقوں سے7 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔
ڈاکے 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...