کراچی (نیٹ نیوز) سندھ میں حالیہ چھاپوں میں برآمد کی گئی جان بچانے والی تمام ادویات جعلی نکلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ میں ٹیسٹ کے لیے آئی ایک بھی دوا اصلی نہیں تھی،کچھ اینٹی بائیوٹک ادویات میں کیلشیئم کاربونیٹ یا چاک ملا ہوا تھا۔ چیف ڈرگ لیبارٹری سندھ عدنان رضوی کا کہنا ہے کہ کچھ دواؤں میں کم درجے کی دوسری اینٹی بائیوٹک کا خام مال تھا۔
چھاپے