لاہور (نامہ نگار)محکمہ داخلہ پنجاب نے ہر ضلع میں ہائی سکیورٹی زون بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہائی سکیورٹی زونز میں احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد ہوگی۔ اس حوالے سے سمری وزیراعلی آفس میں بھجوا دی گئی ہے۔ ہائی سکیورٹی زونز کا تعین اس ضلع کی ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کرے گی، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا سربراہ ڈپٹی کمشنر جبکہ ڈی پی او کمیٹی کا ممبر ہو گا۔ لاہور میں مال روڈ، کینال روڈ، وزیراعلی آفس ہائی سکیورٹی زونز میں شامل ہوں گے۔ وہاں احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ احتجاج کرنے والوں کے لئے ہر ضلع میں سپیشل جگہ مختص ہوگی۔ پنجاب حکومت ہائی سکیورٹی زونز بنانے سے متعلق ایکٹ میں ترامیم کرے گی۔
کمیٹی
تمام اضلاع میں ہائی سکیورٹی زون بنانے کا فیصلہ، احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہو گی
Oct 04, 2022