سارا انعام قتل کیس، ملزم شاہنواز کی والدہ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

 اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل شیخ کی عدالت نے کینیڈین شہری سارا انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران سارہ انعام کے والد انجینئر انعام الرحیم کی جانب سے را عبد الرحیم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ثمینہ شاہ اپنے وکیل ارسل امجد ہاشمی کی ہمراہ عدالت پیش ہوئیں، را عبدالرحیم ایڈووکیٹ نے کہاکہ فیملی کی طرف سے کہا گیا کہ کسی بے گناہ کو اس کیس میں ملوث نہیں کرنا چاہتے،ان کو مزید وقت دیا جائے، یہ اپنے دفاع میں جو لانا چاہتے ہیں لے آئیں، میں نے بھی اس حوالے سے کچھ شواہد دیکھنے ہیں، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سارا انعام کی فیملی کے وکیل کی استدعا پر سماعت 7 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔مزید براںسینئر سول جج عامر عزیز کی عدالت نے کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کومزید3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران مرکزی ملزم شاہنواز امیر کوپولیس نے عدالت میں پیش کیااور تفتیشی افسر نیملزم کے مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے عدالت کو بتایاکہ مقتولہ کا پاسپورٹ برآمد کرنا ہے، اہم چیز ہے، مقتولہ کی چہل قدمی کا پاسپورٹ سے معلوم ہوگا،دوران سماعت مقتولہ کی فیملی کی جانب سے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایاکہ شاہنواز کے گھر میں مقتولہ کا قتل ہوا،اگر 14 دنوں میں بھی مقتولہ کا پاسپورٹ برآمد نہ ہواتو ملزم بچ جائیگا،عدالت نے کہاکہ تفتیش کی وجہ سے کیس خراب نہیں ہونا چاہیے،عدالت نے پولیس استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم شاہنواز کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کرنے کا حکم سنادیا۔
 سارہ انعام

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...