اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 74 وزرا کی فوج جس میں 22 بے محکمہ ویڈیو آڈیو لیکس کھیل رہی ہے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈار اور مریم ڈیل کی قوم کو سمجھ ہے نومبر میں سب کو سمجھ آجائے گی ڈیل کے تحت حدیبیہ پیپر کی طرح ایون فیلڈ بھی ختم ہو جائے گا شیخ رشید احمد نے کہا کہ عوام کا مسئلہ بجلی، گیس، آٹا اور مہنگائی ہے سائفر نہیں 12 ربیع الاول کے بعد پالیٹکس آف لیکس ختم ہو گی اور سیاست گرم ہو گی۔
شیخ رشید