چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے ،وزارت تجارت 

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے، پاکستان کیلئے چین گوشت برآمد کرنے کی ایک بڑی مارکیٹ ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس میں وزارت تجارت نے کہا چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے، رکن کمیٹی دنیش کمار نے کہا چین کہتا ہے پاکستان گدھے، کتے برآمد کرے، سینیٹر عبدالقادر نے کہا چینی سفیر کئی بار گوشت برآمد کرنے کا کہہ چکے ہیں۔افغانستان سے جانور درآمد کرنے اور بلوچستان سے مچھلی کی سمگلنگ پر بھی بات ہوئی، رکن کمیٹی مرزا آفریدی نے افغانستان سے جانور امپورٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔ افغانستان میں جانور سستے ہیں، خریدار نہیں ہیں، پاکستان افغانستان سے جانور امپورٹ کر کے گوشت برآمد کر سکتا ہے۔ تاہم وزارت تجارت کے حکام نے کہا کہ لمپی اسکن کے باعث افغانستان سے جانور درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
وزارت تجارت 

ای پیپر دی نیشن