الیکشن پی پی 139، رانا تنویر کیخلاف درخواست کی الیکشن کمشن میں سماعت 

 اسلام آباد+ لاہور (آئی این پی+ سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر الیکشن کمشن میں سماعت ملتوی ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشن میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کے پی پی 139ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے بتایا کہ الیکشن کمشن کے احترام میں گا¶ں سے صبح سویرے چلا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے کہیں بھی کوئی ترقیاتی سکیم کا اعلان نہیں کیا، حلقے میں الیکشن کمشن کے ڈی ایم او کا رویہ جانبدارانہ ہے۔ صوبائی وزیر پروٹوکول کے ساتھ پھرتے ان پر کوئی اعتراض نہیں آتا ہے جبکہ ہمارے سیاسی مخالفین گالیاں دیتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر ڈی ایم او کے لیول پر کوئی اعتراض ہو تو آپ الیکشن کمشن میں درخواست دیدیں ، الیکشن کمشن ڈی ایم او کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ ڈی ایم او کو ہم نے متعدد بار درخواستیں دی ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔ تاہم میرا مطالبہ ہے کہ مجھے میری سکیورٹی واپس دلائی جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے وفاقی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رانا صاحب ہمیں تحریری طور پر شکایات دیدیں ہم ان کو دیکھ لیں گے۔ لاہور سے سپیشل رپورٹر کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شیخوپورہ نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر رانا تنویر متعدد بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، انہوں نے حلقہ پی پی 139 کا دورہ بھی کیا اور امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت بھی کی، رانا تنویر کو نوٹس اور تنبیہ بھی جاری کی گئی ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50ہزار جرمانہ بھی کیا گیا ہے، متعدد بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اب رانا تنویر کا کیس الیکشن کمشن بھجوا دیا گیا، انکے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی گئی۔

رانا تنویرv

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...