قلات ( این این آئی) ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ قلات ڈویژن سلطان محمد رودی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات فدا بلوچ نے کہا ہے محکمہ صحت بلوچستان کے زیراہتمام ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی مہم شروع ہوگئی ہے۔ والدین اپنے 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کی ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن کروائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرلز پبلک سول مسلم محلہ قلات میں ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر نصراللہ لانگو ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال نورزئی ‘ مانیٹرنگ آفیسرمیربلال مینگل ‘پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حفظ الرحمن شاہ، یونیسیف بلاول لہڑی ، ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نصیر کرد ، ہیڈ مسٹریس پبلک گرلز ہائی سکول ودیگر موجود تھے۔انہوں نے کہا یہ مہم 3 تا 15 اکتوبر جاری رہے گی جس میں 20ہزار سے زائد بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔
محکمہ صحت کے زیراہتمام قلات میںٹائیفائیڈ سے بچاؤ مہم کا آغاز
Oct 04, 2022