شہدا کی قربانیوں کی بدولت جانفشانی کا جذبہ ابھرا‘ایڈیشنل آئی جی بلوچستان

خضدار ( اے پی پی) ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان محمدسلمان چوہدری نے کہا کہ شہداکی قربانیوں کی بدولت ہمارے عزائم میں مزید جانفشانی کا جذبہ ابھرا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کانسٹیبلری کا پہلا یادگار شہدا اور بی سی کی نئی بلڈنگ ونگ کمانڈر آفس کے افتتاح کے موقع پر شہداکے ورثا پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی آئی جی پولیس قلات رینج خضدار پرویز عمرانی ،پرنسپل ریکروٹمنٹ ٹریننگ سنٹر قلات جاوید زہری ،زونل کمانڈر بلوچستان کانسٹیبلری اختر خٹک بھی موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی پولیس سلمان چوہدری نے کہا کہ کوئٹہ پولیو مہم کے دوران جام شہادت نوش کرنیوالے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آئی جی پولیس بلوچستان کے احکامات کی روشنی میںپولیس شہدا ء کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کا پہلے ہی عہد کرچکے‘علاج معالجہ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن