تمام مکاتب فکر ٹائیفائیڈ سے بچائو مہم کو کامیاب بنائیں:ڈپٹی کمشنر گوادر

گوادر (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نذیر بلوچ نے کہا ہے کہ 3اکتوبر سے لیکر 15اکتوبر تک جاری رہنے والی ٹائیفائیڈ سے بچاؤ مہم میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے افراد ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ ہرممکن تعاون کو یقینی بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال گوادر میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ مہم کے افتتاح کے موقع پرکیا۔ انہوں والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ کی ویکسی نیشن ضرور کرائیں۔ اس موقع ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالوحد بلوچ، ایم ایس ڈاکٹر حفیظ بلوچ، عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کو مہم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ گوادر ،اورماڑہ ،جیوانی، پسنی میں شروع ہونیوالی مہم میں 40 ہزار بچوں کی ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن کروائی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن