صوبائی الیکشن کمشنر:مرد، خواتین  کی تعداد میں صنفی فرق کم  کرنے کے بارے میںاجلاس 


لاہور(سپیشل رپورٹر) دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لاہور میں انتخابی فہرستوں میں مرد اور خواتین کی تعداد میں موجود صنفی فرق کو کم کرنے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمشن نگہت صدیق نے کی الیکشن کمشن کی پارٹنر آرگنائزیشن، انٹرنیشنل فاؤنڈیشن فار الیکٹورل سسٹمز کی طرف سے پروجیکٹ ڈائریکٹر فوزیہ طارق نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ ساؤتھ ایشیا ء  پارٹنر شپ پاکستان سے ذاکر حسین اور گل مہر، انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی سے مس شازیہ، وائس سوسائٹی برائے معذور افراد سے امتیاز فاطمہ، ٹرانس کیئر سوسائٹی سے مس ثنیہ اور دیگر سول سوسائٹی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...