عقیدۂ ختم نبوت کا تحفظ پورے دین کا تحفظ ہے:مجلس احرار اسلام 

Oct 04, 2022


 لاہور(خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام لاہور کی قیادت نے کہا ہے کہ عقیدۂ ختم نبوت کا تحفظ پورے دین کا تحفظ ہے۔ قادیانیت کو اسلام سے الگ ملت قرار دیا جاچکا ہے۔ اب قادیانی نواز گروہ اس کو دوبارہ اسلام میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔وطن عزیز میں امتناع قادیانیت ایکٹ پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن میں اراکین لاہور کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں ماہ ربیع الائول کے پروگرامز سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔قاری محمد قاسم بلوچ نے اراکین کو 12-11ربیع الاول کو چناب نگر میں ہونے والی 45ویں سالانہ احرار ختم نبوت کانفرنس اور دعوت اسلام جلوس کی دعوت دیتے ہوئے بتایاکہ مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام 2روزہ احرار ختم نبوت کانفرنس اور جلوس دعوت اسلام گزشتہ 45سال سے برصغیر میں احرار کی تحفظ ختم نبوت کی جد وجہد کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے جامع مسجد احرار چناب نگر میں بھر پور محنت سے اہتمام کر کے پورے تزک و احتشام کے ساتھ کانفرنس اور دعوت اسلام جلوس منعقد کیا جارہا ہے۔ کانفرنس کی تیاریوں کو تیزی کے ساتھ مکمل کیا جارہا ہے اور باقاعدہ انتظامی کمیٹیاں اور سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ حاجی غلام مصطفیٰ، قاری عبدالعزیز یوسف، مولانا محمد ناصر عزیز، قاری محمد صفوان یوسف، میاں محمد سفیان اویس، قاری احسان اللہ فاروقی، بھائی کامران،قاری محمد بن لطیف،مرزامحمد عاطف بیگ،بھائی عطاء المکرم، مولانا محمد وقاص حیدر اور دیگر احرار کارکنوں کی کثیر تعداد نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس کااختتام مولانا محمد نعیم نعمانی کے دعائی کلمات سے ہوا۔

مزیدخبریں