لاہور (نیوز رپورٹر) زکوۃ پیڈ سٹاف ورکنگ کمیٹی لاہور کے صدر منظور احمدقصوری کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے اپیل کی کہ گزشتہ 4 سال سے سابقہ وزیراعلیٰ کی منظوری کے باوجود زکوۃ پیڈ سٹاف کی ریگولائزیشن کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ فنانس شعبہ جاری نہیں کر رہا ہے۔ اجلاس میں زکوۃ پیڈ سٹاف پنجاب ورکنگ کمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے پر زور اپیل کی کہ عرصہ 35 سال یہ لوگ ریگولر نہی ہوئے ہیں۔ ان کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کی جائے۔ اس جلاس میں منظور احمد قصوری، وقاص اعجاز، ملک ندیم عباس، آصف بٹ، اسد لطیف، عاصم ر فیع، شفقت حین، ادریس بیگ، شفیق حیدر، محمد فاروق، ندیم عابس، ساجد ایوب، ساجد اسلام، فرزند عل، سرفراز و دیگر شریک ہوئے۔