جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری خان نوید اختر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہر کال پر عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر کا سڑکوں پر آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اب لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے، کسانوں، مزدورں، تاجر وں سمیت ہر طبقہ مہنگائی کیخلاف دہائیاںدے رہاہے لیکن وفاق میں بیٹھے حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں خان نوید اختر خان نے کہا کہ ملکی معیشت کو سنبھالنا پی ڈی ایم حکومت کے بس کی بات نہیں ، معیشت کی درستگی ٹھوس معاشی پالیسیوں سے ممکن ہے۔ اور موجودہ کمزور حکومت کے پاس اس کا وژن ہی نہیں، انہوںنے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف 2018ء سے بڑھ کر کامیابی حاصل کرے گی اوروفاق سمیت تمام صوبوں میںحکومت تشکیل دے گی۔