فیروزوالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما وفاقی وزیرتعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے سائفر والے معاملے پر پاکستان کو پوری دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اپنی فوج اور ملکی اداروں کو للکارنیوالوں کے خلاف آرٹیکل6کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔ عمران نیازی جس طرح اپنی تقاریر میں ملکی ادراوں اور ان کے سربراہوں پر تنقید کرتا ہے۔ وہ ملک کی بدنامی کا سبب بن رہی ہے