لاہور(خصوصی نامہ نگار)دینی،سیاسی وسماجی اورفلاحی واصلاحی تنظیم پاکستان سول سوسائٹی کے چیئرمین ایم ریاض چوہدری صدرمحمدشکیل بھٹی اورجنرل سیکرٹری پیرسیدعامرشاہ زنجانی کی قیادت میں ایک وفدنے 13جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس کے ہیڈآفس میں کنوینئرالائنس علامہ محمدممتازاعوان ڈپٹی کنوینئرزمفتی غلام حسین نعیمی، پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری اورڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانامحمدحنیف حقانی سے ملاقات کی اس موقع پرسول سوسائٹی کے رہنماؤں نے سربلندی اسلام،تحفظ ختم نبوت وناموس رسالتؐ اورفتنہ قادیانیت سمیت تمام فتنوں کے قلع قمع کیلئے پاک سول سوسائٹی 13جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس میں شامل ہوگئی۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اورمنکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کے تعاقب پرمشترکہ جدوجہدکاعزم کیاگیا۔ نیزکنوینئرالائنس علامہ محمدممتازاعوان نے سول سوسائٹی کے عہدیداروں ایم ریاض چوہدری، محمدشکیل بھٹی، پیر سید عامرشاہ زنجانی، حافظ افتخاراحمدفخر،ملک عمیرعربی سلطان،ثقلین چوہدری اورملک محمداشفاق اعوان کو13جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس کی سنٹرل ایگزکٹوکمیٹی کاممبرمقررکیااورنیک تمناؤں کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ رب العزت ہمیں اپنابنائے اوراپنے دین کے کاموں میں لگائے ۔