فرقہ واریت،انتہاپسندی:ریاست کو اپنا کردار ادا کرناہوگا:ریاض حسین نجفی

Oct 04, 2022

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ذاکر اہل بیت نوید عاشق بی اے کی مجلس عزا کے دوران شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی ،سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا کہ پاکستان میں جنم لینے والے نئے فتنے کی شکل میں فرقہ وارانہ دہشتگردی کا تاثر دینے کیلئے کچھ عناصر کو تیار کیا جارہا ہے جو کہ ملکی سلامتی کیلئے خطرناک ہوگا۔ ہم پہلے بھی کئی بارواضح کر چکے ہیں کہ پاکستان میں فرقہ واریت نہیں، انتہا پسندی اوردہشت گردی کا مسئلہ درپیش ہے۔ اس کی بیخ کنی کیلئے ریاست پاکستان کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔ تکفیری دہشت گرد گروہ دندناتے پھر رہے ہیں۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسلامی فرقوں کے درمیان فرقہ وارانہ اختلافات موجود ہیں اور ان کا علمی سطح پر اظہار بھی ہوتا رہتا ہے،لیکن فرقہ وارانہ علمی اختلافات کا دہشت گردی سے تعلق نہیں۔دہشت گردپاکستان کے عدم استحکام کا بیرونی ایجنڈا لے کر آتے ہیں، ان کی بیخ کنی کرنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے مگر کہیں نظر نہیں آ رہا کہ ریاستی اداروںنے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوئی سنجیدہ اقدامات کئے ہوں۔

مزیدخبریں